جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

برازیلین فٹبالر نیمار زخمی، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

فیفا ورلڈکپ2022 میں میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے سے برازیل کے کپتان نیمار زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں۔

قطر کے اسٹیڈیم 974 میں ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا جہاں پرتگال کے حصے میں 2-3 سے کامیابی آئی لیکن گھانا نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اچھا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم سربیا کو 0-2 گول سے شکست دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.