جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

صدرِ مملکت اور جنرل باجوہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات

اسلام آباد میں صدرِ مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی اور کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے عشائیے میں کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو کی اور فاسٹ بولر سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو ورلڈکپ فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے ، بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے ۔

آرمی چیف نے مزیدکہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال بھی پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کے لیےاپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.