ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارٹن گپٹل بگ بیش لیگ کھیلیں گے

نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارٹن گپٹل اب آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر کا بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹن گپٹل آندرے رسل کی 4 میچز میں شمولیت کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ٹیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی کے بعد اوورسیز پلیئرز سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے بی بی ایل کھیلنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ 36 سالہ مارٹن گپٹل کی درخواست پر نیوزی لینڈ کرکٹ نےانہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے 2 روز قبل فارغ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.