پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

ترکیہ، صدارتی انتخاب کا فیصلہ دوسرے مرحلے میں جانے کا امکان

ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان 50 فیصد ووٹ نہ لے سکے، میڈیا پروجیکشن کے مطابق 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق انتخابات میں 5 فیصد سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوان (Sinan Ogan)  کنگ میکر بن گئے ہیں۔

ترکیہ کی سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق اردوان نے 49.3 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اعولو نے 44.9   فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

برادر اسلامی ملک ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قوم کا یہ فیصلہ ہے تو ہم انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی 600 نشستوں میں سے حکومتی اتحاد نے 323 سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.