پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور صدر عرب امارات کا ٹیلیفونک رابطہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور یواے ای کے صدر کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.