پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

پاکستان اور آسٹریلیا کا نیو ایئر ٹیسٹ خطرے سے دوچار

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ایئر پر ہونے والا ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے وینیو کی تصدیق کی ہوئی ہے،  آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان نیو ایئر ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہونا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

رواں برس کے آغاز میں ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ لینے کی کوشش کی تھی۔

ساکا نے یہ کوشش آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

سڈنی میں حال ہی میں کھیلے جانے والے 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جن میں سے 4 میچز ڈرا ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 برسوں میں سڈنی ٹیسٹ میچز کے 64 فیصد دن بارش ہوئی۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشنز پیٹر روچ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کی بہتری کے لیے آپشنز دیکھتے رہتے ہیں۔

ساکا 2024 اور 2025 کے بھارت اور انگلینڈ کے دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کی میزبانی کا اعلان کر چکی ہے۔

سڈنی سے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے فوری منتقلی کے امکانات کم ہیں، ساؤتھ آسٹریلین گورنمنٹ اہم ایونٹس کی میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.