پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

اونٹوں کی نگرانی کرنیوالا پاکستانی قرعہ اندازی میں قیمتی گاڑی جیت گیا

متحدہ عرب امارات میں اونٹوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک پاکستانی شہری  نے قرعہ اندازی میں قیمتی گاڑی جیت لی۔

29 سالہ پاکستانی شہری محمد شہباز 2017ء سے ابوظہبی کے نواحی علاقے العین میں مقیم ہے اور ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بگ ٹکٹ ان اسٹور کاؤنٹر سے اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ گزشتہ 2 سالوں سے ڈریم کار کے ٹکٹ خرید رہا ہے۔ 

محمد شہباز قیمتی کار جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ گاڑی بیچوں گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ہم دوست آپس میں بانٹ لیں گے اور میں اپنے حصّے میں آنے والی رقم پاکستان بھیجوں گا۔

اس نے مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ میں ہر ماہ بگ ٹکٹ ڈریم کار اور نقد انعامی ٹکٹ خریدتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.