آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پائیدار امن اور ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کے لیے ہمیں پُرعزم اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان عزائم کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے دورے کے دوران کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بارڈر سیکیورٹی مضبوط بناکر امن و استحکام کے سلسلے میں اپنے حصہ کا کام کر رہا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سخت محنت سے حاصل امن برقرار رکھا جائے گا، امن کو مقامی آبادی کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بڑھائیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افراتفری پیدا کرنے کی دشمنوں کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے چوکس رہنا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں ضائع کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے بھی چوکس رہنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پائیدار امن اور ترقی کا یہ سفر جاری رکھنے کے لیے ہمیں پُرعزم اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.