سندھی ثفافت کے دن پر ترجمان امریکی قونصل خانہ ہیتھر مرفی نے سندھی لباس زیب تن کرلیا۔
ترجمان امریکی قونصل خانہ ہیتھر مرفی نے سندھی ثقافی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی تمام سندھ کے رہائشیوں کو مبارک باد دیتی ہوں، اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ہیتھر مرفی کا کہنا تھا کہ سندھ اولیاء، صوفیاء، موسیقاروں اور درویشوں کی سرزمین ہے، سندھی ثقافت سے اس خطہ میں ہر قسم کی رواداری نظر آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کے موقع پر میں اس خطے کی ترقی کی خواہاں ہوں۔
Comments are closed.