بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کا حکومتی اتحادی جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کردیا۔ 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یا اِدھر ہوگی یا اُدھر ہوگی، اِن کو فیصلہ کرنا ہے۔

خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں، لازم ہے کہ ان تمام جماعتوں کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کو انفرادی انتخابی نشانات سے روک کر مشترکہ انتخابی نشان دیا جائے۔

اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ ہماری رائے میں اس کثیرالجماعتی اتحاد کے لیے ’لوٹا‘ موزوں ترین انتخابی نشان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.