پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک ٹوپی ڈرامہ ہے، جو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے، عوام 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ہوشیار رہیں۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، اس ملک پر حکومت کرنے والے سیاست دانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنا دیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کو اس حال تک پہنچانے والوں سے عوام 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ہوشیار رہیں اور ایماندار قیادت کو لانے کےلیے صیحح فیصلہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے بتا دیا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پارٹی کی چئیرمین شپ پر شدید اختلافات سامنے آئیں گے، جو صحیح ثابت ہوچکا ہے۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کچھ عناصر کے ہاتھوں کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے تھے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کیے کی وجہ سے اس حال میں ہیں۔
Comments are closed.