بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاجر تنظیموں کا علماء کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر ایسوسی ایشن، بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سندھ نے اپنے بیانات میں مفتی منیب الرحمٰن کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل اور تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں پیٹرول اور سی این اسٹیشنز بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران اور گوجرانوالہ میں مرکزی انجمن تاجران نے بھی آج علماءکرام کی ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے لاہور میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت اور وکلاء کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.