instant sex hookup sites hookup Middle Island hookup bbw com best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینڈ کی فیس ادا کرنے کے تنازع پر دولہا بارات واپس لے گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوشیوں سے بھرا منڈپ سوگ میں اس وقت بدل گیا جب دولہا معمولی تنازع پر اپنی ہی شادی چھوڑ کر چلا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک شخص اس بات پر جھگڑا ہونے کے بعد اپنی شادی سے چلا گیا کہ بینڈ کی ادائیگی کون کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیےجس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔ 

 دولہا نے اپنے اور خاندان کی بےعزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ’ہار‘ توڑ دیا اور بارات واپس لے کرچلا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دلہن والوں نے بھی اس واقعے کے بعد دولہے کے خاندان سے تعلقات منقطع کر لیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.