بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کاجھانسہ دےکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ملزمان سے لیپ ٹاپ، ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

سی پی او سرفراز فلکی کے مطابق پانچ رکنی گروہ کو تھانہ جناح روڈ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

خاتون ٹیلی فون پر بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کے بہانے شہریوں سے معلومات لیتی تھی اور پھر اسی معلومات کی مدد سے ملزمان بینک اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.