فیفا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی ٹیم گروپ اسٹیج کے مرحلے سے آگے نہیں جا سکی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے گروپ ایف میں تینوں میچز کھیلے تاہم وہ کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ہرایا تھا جبکہ مراکش سے اسے شکست اور کروشیا کے خلاف میچ برابر رہا تھا۔
ایڈن ہیزرڈ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے 2008ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
Comments are closed.