منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

بیلاروس: حکومت مخالف کارکنوں کا ڈرون حملہ، روسی جاسوس طیارہ تباہ

دو ڈرونز نے روس کے ایک جاسوس طیارے کو بیلاروس میں قائم روسی ایئربیس پر تباہ کر دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق روسی جاسوس طیارے کی مالیت 27 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ ہے۔

طیارے کو بیلاروس حکومت مخالف کارکنوں نے تباہ کیا، یہ ایک اواکس بیریف اے 50 یو طیارہ تھا۔

طیارے کا اگلا اور درمیانی حصہ تباہ ہوگیا ہے، برقیاتی نظام اور ریڈار انٹینا بھی حملے سے متاثر ہوا۔

ایک دھماکا یوکرین کے مشرق میں 600 کلومیٹر دور ساراتوف کے علاقے میں واقع ایئربیس پر ہوا۔

یہ جاسوس طیارہ دارالحکومت مِنسک کے قریب ماچولیشچی میں 14 دسمبر کو آیا تھا۔

اسے تب سے اب تک روس نے یوکرین کے اندر اپنی ایئرفورس کے اہداف کو نشانہ بنانے کےلیے جاسوسی میں استعمال کیا۔

حکومت مخالف کارکنوں کے حملے میں ایک دوسرا فوجی طیارہ اور برف صاف کرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

روس اور بیلاروس دونوں نے ہی واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا لیکن مقامی پولیس اور سیکیورٹی سروسز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.