غیر ملکی ویزوں کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم نے بیرون ممالک نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف کینیڈا ملازمت کے نام پر 30-25 لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو جہاز سے آف لوڈ کیے گئے مسافر کی نشاندہی پر لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے متعدد پاسپورٹ، کینیڈا کے جعلی ویزہ اسٹیکر، شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد برآمد ہوئی ہیں۔
Comments are closed.