فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے رقم لانے اور لے جانے سے متعلق مسافروں کو نئی ہدایت جاری کر دی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے والوں کو ایئرپورٹ پر رقم کا بتانا ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق مسافر کو ایئرپورٹ پر رقم اور سفر کی تفصیلات سے متعلق فارم بھرنا ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کو 10 ہزار ڈالر یا زائد رقم کا بتانا ہوگا، جبکہ پاکستان آنے والوں کو ملک میں رہنے کی تفصیلات سے متعلق فارم بھی بھرنا ہوگا۔
Comments are closed.