بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی شہری نے 16 کلومیٹر سے زیادہ ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص نے حال ہی میں ریورس ڈرائیونگ (پیچھے کی جانب ڈرائیونگ) میں طویل فاصلے تک گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس شخص نے 30 منٹ تک ریورس ڈرائیونگ کے دوران 16 کلومیٹر اور 140 میٹرز تک گاڑی چلا کر یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 

تامل ناڈو کے سلیم ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے چندرا مولی نے یہ ریکارڈ گزشتہ ہفتے تامل ناڈو کے علاقے ایپاڈی بائی پاس میں ریورس ڈرائیونگ کرکے قائم کیا، وہ جنون کی حد تک گاڑی چلانے کا شوقین ہے۔ 

10 سال کی عمر سے ڈرائیونگ بالخصوص ریورس ڈرائیونگ کی مشقیں کرنے والے  چندرا مولی کو یقین تھا کہ وہ پڑوسی ریاست کیرالا کے 22 سالہ ٹیسن تھامس کی جانب سے 30 منٹ میں بنائے گئے 14 اعشاریہ 2 کلومیٹر ریورس ڈرائیونگ کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

اس طرح اس نے 29 منٹ اور دس سیکنڈ تک ریورس ڈرائیونگ کے دوران  16 کلومیٹر اور 140 میٹرز تک گاڑی چلا کر سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.