بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ٹریفک روک دی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہٹلر مودی کی ناپاک سوچیں ہیں، فیٹیف سے ایک دن پہلے بھارت نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کرائے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں،کرپشن کے کیسز کے فیصلے دو سال میں ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ہی نہیں دی، شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی طرف آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف راستہ بنارہا ہے کہ نواز شریف الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جائے، امید ہے اپوزیشن کے کرپشن کیسز کا فیصلہ دو سال میں ہوجائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں، دونوں پارٹیز کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تین کے علاوہ سب اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں ، آپ لوگ صرف کیمروں کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات کے لیے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی جی کو ہدایت کی ہے اپنی تحقیقاتی رپورٹ افغان ٹیم کو دیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش پر جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا، اس جیسی نالائق اپوزیشن میں اگلے پانچ سال بھی عمران خان کو ملیں گے، تین سالوں میں سب سے بڑا کام ڈیموں کا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.