بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم آزاد کشمیرکا انتخاب، ارکان کی اسمبلی آمد

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13 ویں وزیرِ اعظم کا انتخاب آج ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں ارکانِ اسمبلی کی ایوان میں آمد جاری ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے اراکین ایوان میں پہنچ گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر چوہدری اکبر کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔

دونوں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی بھی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔

مسلم کانفرنس نے بھی پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعظم عبدالقیوم نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا، مسلم کانفرنس کی آزاد کشمیر اسمبلی میں صرف 1 نشست ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرِ فہرست ہے ، وزیرِ اعظم کے انتخاب کیلئے 27 ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 13 کے تحت عمل میں لایا جائے گا، وزیرِ اعظم کے ہر امیدوار کے لیے الگ پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیئے جائیں گے۔

آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر انوار الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اراکینِ پریزائیڈنگ آفیسر کے سامنے اوپن ووٹ ڈالنے کے بعد ایوان سے باہر چلے جائیں گے، تمام اراکین کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے بعد ایوان مکمل طور پر خالی ہو جائے گا۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گھنٹیاں بجائی جائیں گے اور اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے بعد نو منتخب اور سابق وزیرِ اعظم ایوان سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.