جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

بھارت میں پولیس سے بے خوف چوہے

بھارت میں پولیس سے نہ ڈرنے والے چوہوں کا انکشاف ہوا ہے جو تھانوں میں ضبط کی گئی 200 کلو بھنگ کھا گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تھانوں میں رکھی 200 کلو منشیات تباہ کرنے کا الزام چوہوں پر عائد کیا ہے۔

عدالت نے پولیس سے کہا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں ثبوت کے طور پر ذخیرہ پیش کیا جائے۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش کی عدالت نے کہا ہے کہ چوہے چھوٹے جانور ہیں جنہیں پولیس کا کوئی خوف نہیں، منشیات کو ان سے بچانا مشکل کام ہے۔

جج نے 3 مقدمات کا حوالہ دیا جن میں چرس کو چوہوں نے تباہ کیا تھا۔

جج سنجے چودھری نے ایک حکم میں کہا کہ جب عدالت نے پولیس سے ضبط شدہ منشیات کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے کو کہا تو بتایا گیا کہ چوہوں نے 195 کلو گرام بھنگ کو تباہ کر دیا ہے۔

بھارتی جج کا کہنا تھا کہ پولیس میں اس معاملے سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں کیونکہ چوہے بہت ہی چھوٹے جانور ہیں، پکڑے گئے سامان کو ان بے خوف چوہوں سے بچانے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ اس کو لیب اور دوا بنانے والی کمپنیوں کو نیلام کردیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے دوسرے معاملے میں عدالت میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ 386 کلوگرام پکڑی گئی بھنگ میں سے کچھ چوہوں نے کھالی۔

دوسری جانب متھرا ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کچھ تھانوں میں رکھی گئی منشیات چوہوں نے خراب نہیں کی بلکہ یہ تیز بارش کی وجہ سے خراب ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کاکہنا ہے کہ 2017 میں بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے ہزاروں لیٹر ضبط شدہ شراب پینے کا الزام چوہوں پر لگایا تھا۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2018 میں ارجنٹائن کے پولیس کے گودام سے نصف ٹن بھنگ کے غائب ہونے کا الزام چوہوں پر عائد کرنے کے بعد 8 پولیس افسران کو برطرف کردیا گیا تھا۔

اس واقعے پرماہرین نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہوں کا بھنگ کو کھانا سمجھنے کا امکان نہیں اگر ایسا ہوتا تو بہت سے چوہوں کو مرا ہوا پایا جاتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.