امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق رپورٹ برائے 2021 کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جسمانی تشدد، امتیازی سلوک، زبردستی نقل مکانی اور گائے کشی پر بہیمانہ طور قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ماورائے عدالت قتل اور پولیس تشدد بھی شامل ہے۔
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2021 کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی گئی، لیکن ریاستی ہائی کورٹ نے اسے برقرار رکھا۔
بھارت نے آزادی اظہار اور میڈیا پر پابندیاں عائد کیں، صحافیوں پر تشدد، دھمکیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور مقدمات چلائے گئے۔
سوشل میڈیا کا گلا گھونٹتے، مقدمات چلانے اور انٹرنیٹ کی آزادی پر پابندیوں کے وقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بھارت میں این جی اوز، سول سوسائٹی کی تنظیموں کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ پابندی والے قوانین نافذ کیے گئے۔
Comments are closed.