جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کلیکٹر پر بجلی کا تار گر گیا

بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کلیکٹر پر بجلی کا تار گر گیا، واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹکٹ کلیکٹر گفتگو کر رہے تھے کہ سوجن نامی شخص پر اچانک بجلی کا تار گر جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کو جھلس جانے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ناقص انتظامات پر غصے اور افسوس کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.