جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

روس اور امریکا میں قیدیوں کا تبادلہ سعودی عرب، یو اے ای کی ثالثی سے ہوا

روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں روس کے سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ اور امریکی کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے ہوئی۔

وکٹر باؤٹ کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن برٹنی گرائنر کو رہا کروانے کیلئے صدر بائیڈن نے اسلحہ ڈیلر کی سزا ختم کر دی۔

عرب ممالک کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ روس امریکا قیدیوں کا تبادلہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں سے ہوا۔

امریکی باسکٹ بال کی کھلاڑی برٹنی گرائنر اور روسی شہری وکٹر بوٹ رہا ہو کر اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے دونوں اپنے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.