ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

سینیٹر اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔

اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے سیل کیا ہے۔

 بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو آج رہا کرنے کاحکم دیا تھا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھجوایا تھا، جس میں بتایا گیا کہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.