ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

یاسر حمید کی ابرار احمد سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کی اسپنر ابرار احمد سے متعلق ایک مہینے قبل کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ابرار جادوگر بننے والا ہے، اسی طرح کی پرفارمنس جاری رکھیں۔

 ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں انگلش کھلاڑیوں کو گھما کر رکھ دیا، سات بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔

ابرار احمد ڈيبیو پر سات وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، ان سے پہلے محمد زاہد اور نذیر جونیئر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس شاندار کارکردگی پر جہاں ابرار احمد کی خوب تعریفیں ہورہی ہیں وہیں سابق کرکٹر یاسر حمید نے بھی گزشتہ ماہ ابرار احمد کے حوالے سے کی گئی اپنی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

18 نومبر کو یاسر حمید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ابرار ایک سرپرائز پیکیج ہے، جو اکیلے ہی انگلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کا منظر نامہ بدل سکتا ہے۔‘

 ملتان ٹیسٹ میں بالکل ایسا ہی ہوا، ابرار احمد  نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں انگلش کھلاڑیوں کو گھما کر رکھ دیا، اور تباہ کن بولنگ کے ذریعے مخالف ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے کے بعد اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر حمید نے لکھا کہ ’تھوڑی بہت کرکٹ ہم بھی کھیلے ہیں، اور ساتھ ہی اسپنر  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’گریٹ اسٹارٹ ابرار۔‘

یاسر حمید نے ایک اور ٹوئٹ میں ثقلین مشتاق کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ابرار احمد سے متلعق ہونے والی گفتگو کے بارے میں بھی شیئر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.