جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

بھارت: مسافر بس کینال میں گر گئی، 32 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسافر بس کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 50 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس بے قابو ہو کرکینال میں جا گری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.