بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: غیر قانونی مائننگ روکنے پر پولیس افسر کو ٹرک سے کچل دیا گیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے نوہ کے علاقے میں جانے والے سینئر پولیس افسر کو پتھروں سے بھرے ٹرک سے کچل دیا گیا۔

اس ہولناک واقعے کے ذریعے ہریانہ کی مائننگ مافیا کی دہشت سامنے آئی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر سنگھ بشونی کو آرا ویلی ماؤنٹین رینج کے قریب واقع پنج گاؤں سے غیرقانونی طور پر پتھروں کی مائننگ کی اطلاع ملی تھی۔

جس پر انہوں نے دن کے وقت اچانک چیک کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پولیس کو موقع پر دیکھ کر مائننگ مافیا بھاگ کھڑی ہوئی، اس دوران سریندر سنگھ بشونی نے پتھروں سے بھرے ٹرک کو روکنے کی کوشش کے دوران ٹرک کے سامنے آگئے۔

لیکن ڈرائیور نے ٹرک روکنے کے بجائے ان پر چڑھادیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار بمشکل بچ پائے۔

پولیس نے ایک ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.