بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے ہانگ کانگ کی پرواز کے 49 مسافروں کا کورونا پوزیٹیو نکل آیا

بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی انڈیا کی نجی ایئرلائن کی پرواز کے 49 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹو نکل آیا۔

49 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق کورونا پوزیٹو کے تمام مسافر بھارتی وسٹارا ایئرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ 

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 53 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 43 ہزار 595 ہو گئیں۔

حکام کے مطابق وستارا ایئر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافوں کے ایئرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے جن میں 49 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ 

ہانگ کانگ حکام نے بھارت پاکستان اور فلپائن کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.