بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث ہے ،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔

انہوں نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور سلامتی کے فروغ پر پاک بحریہ کو ہمیشہ سراہا گیا ہے ، پاک بحریہ کا ایک جہاز اس وقت افریقہ میں انسانی امداد کے مشن پر ہے، گوادر پورٹ محل و قوع کے حساب سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیمر کے جنگلات دنیا میں چھٹے نمبر پر ہیں، بلو اکانومی ایک نیا نظریہ ہے، بلو اکانومی مستقبل میں معیشت مستحکم کرنےمیں معاون ثابت ہوگی، پاکستان اہم میری ٹائم اسٹیٹ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا ہندوتوا نظریہ خطےکیلئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے، سی پیک اور گوادار پورٹ گیم چینجنگ پراجیکٹس ہیں، گوادر پورٹ سےنئے کاروبار اور کوسٹل اندسٹریز کو فروغ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.