بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب، 2-3 سے سیریز بھی نام

بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت حریف ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔

بھارت کے اس 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی بناسکی۔

میچ میں بہترین بولنگ پرفارمنس پر بھوونیشور کمار کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ سیریز میں رنز کے انبار لگانے والے ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.