بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما انگھوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے ایل راہول کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ممبئی میں انگوٹھے کی چوٹ کو ڈاکٹر کو چیک کرایا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے خود کو فٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگااوردونوں ٹیموں کے درمیاندوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایکس رے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
Comments are closed.