بھارت میں تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو 100 دن مکمل ہو گئے۔
بھارتی کسانوں نے 100دن مکمل ہونے پر نئی دلی کے باہر اہم شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کسان یونینز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے100دن ہونے کے بعد کسان تحریک سے حکومت پر اخلاقی دباؤ بڑھےگا۔
انہوں نے کہاکہ کسان تحریک حکومت کو کمزور اور اسے کسانوں کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر مجبور کردے گی۔
کسان یونینز کےترجمان کا کہنا تھا کہ تین نئے زرعی قوانین کسانوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ کی طرح ہیں، مطالبات کی منظوری کیلئےطویل جدوجہد کیلئےتیار ہیں۔
Comments are closed.