پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے سرجیکل اسٹرائیکس سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے امیت شاہ کے بیان کو پاکستان دشمنی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ یہ بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کابیان سیاسی مصلحت کو ظاہر کرتا ہے، وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی بیان بھارت میں اقلیتوں سے روا سلوک سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 2019 میں بالاکوٹ میں بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اس کی مثال ہے، بھارتی فوجی طیارہ مار گرانا اور پائلٹ پکڑنا فوج کی تیاریوں کا ثبوت ہے۔
Comments are closed.