مغربی بنگال میں بھارتی مگ 29 طیارے کا اضافی فیول کا ڈراپ ٹینک دوران پرواز گر گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو تربیتی پرواز کے دوران مگ 29 طیارے کا ڈراپ ٹینک کالائی کنڈا ایئربیس کے قریب جنگل میں گرا۔
مگ 29 کا ڈراپ ٹینک گرنے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران گرنے والے ڈراپ ٹینک کو واپس لایا جارہا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.