جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

بھارتی شہر نوئیڈا کے گھر سے فرانس کے شہری کی لاش برآمد

بھارت کے شہر نوئیڈا کے گھر سے فرانس کے شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ فرانسیسی شیف کرائے کے گھر میں رہتا تھا اور بیکری میں کام کرتا تھا، 24 گھنٹے سے زیادہ گھر میں کسی بھی قسم کی آواز یا موجودگی محسوس نہ ہونے پر مالک مکان کو شک ہوا۔

بھارتی پولیس کے مطابق بدھ کی رات کو مالک مکان نے کرائے دار کی خیریت جاننے کی کوشش کی تو گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا جس کے بعد اس نے فون کیا تو اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے بعدازاں دوسری چابی سے گھر کا دروازہ کھولا تو فرانسیسی شیف اندر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانزک ٹیم نے معاملے کا معائنہ کرنے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انٹیلی جنس یونٹ نے نئی دہلی میں فرانسیسی سفارت خانے کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 66 سالہ پیئر برنارڈ نوینن گزشتہ اکتوبر سے ایک بیکری میں کام کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.