جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

بھارتی خاتون نے کم وقت میں شطرنج ترتیب دینے کا نیا ریکارڈ بنالیا

بھارتی خاتون نے شطرنج کا سیٹ 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ترتیب دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل انسٹا گرام پیج پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،جس میں ایک خاتون کو شطرنج کا سیٹ ترتیب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’بھارت سے تعلق رکھنے والی ایس اوڈیلیا جیسمین نے اب تک سب سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ صرف 29.85 سیکنڈز میں شطرنج کے سیٹ کو ترتیب دیا ہے‘۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، یہ ریکارڈ بنانے کے لیے جیسمین نے ایک سال سے پریکٹس کررہی تھیں۔

اس حوالے سے جیسمین کا کہنا ہے کہ’میرا سب سے بڑا خواب تھا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنا‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 60 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.