بھارت میں تین دن سے لاپتہ پانچویں جماعت کی کم سن طالبہ اپنے ہی والدین کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ سنگدل والدین نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کو لڑکوں کے ساتھ کھیلنے پر نہر میں دھکیل کر جان سے مار ڈالا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ تین دن قبل بچی کے والدین نے ننھی طالبہ کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔
بعدازاں گزشتہ روز والدین نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو خود ہی نہر میں دھکا دے کر قتل کیا۔
تفتیش کے دوران والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اسکول میں بہت سارے لڑکوں سے بات کرتی تھی، ان کے ساتھ کھیلتی اور نازیبا اشارے کرتی تھی جس پر ہمیں غصہ آگیا اور بچی کو نہر میں دھکیل دیا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے والدین کو ان کی کم سن بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے تاہم بچی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.