بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں انتہائی سنگین لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطروں کے بجائے سینیٹائزر پلادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع یواتمل کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
ضلع عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام بچے 5 برس سے کم عمر تھے اور انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا، اب ان کی حالت بہتر ہے۔ واقعے کے ذمہ دار 3 ہیلتھ کیئر ورکرز اس لاپروائی پر کارروائی کا سامنا کریں گے۔
عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ اتوار (31 جنوری) کو گاؤں میں ایک بنیادی ہیلتھ کيئر سینٹر میں نیشنل پلس پولیو اسکیم کے تحت منعقد ہونے والی مہم کے دوران پیش آیا۔
Comments are closed.