بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بکسہ چوری، اغواء، قتل و غارت ناکام: پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈسکہ انتخاب میں بکسہ چوری، اغواء کاری اور قتل و غارت گری ناکام ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے یہ بات کہی ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی انتخابی مہم، مزاحمت اور قانونی کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منصفانہ ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، جس پر وزیرِ اعظم عمران پریشان ہو گئے اور انہوں نے اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک حلقے نے ہی جعلی صادق و امین کا پول کھول دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.