best site to hookup with older woman hookup Mount Ephraim california hookup bar asian girls what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کے چرچے

بکری اور بندر کے بچے کے ایک ساتھ بیریز سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص آواز دیتا ہے جس کے جواب میں ایک بکری جھاڑیوں سے نکلتی ہے اور اس کی طرف دوڑتی ہے جبکہ بندر کا ننھا سا بچہ بکری کی گردن کے ساتھ چمٹا ہوا ہوتا ہے جو کہ حیران کن ہے۔ 

بکری اور بندر جیسے ہی اُس شخص کے پاس پہنچتے ہیں وہ بیریز سے بھرا اپنا ہاتھ اُن کی طرف کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بکری ایک ایک کرکے بیریز کھانا شروع کرتی ہے جبکہ بندر اُچھلتا ہوا بیریز کھانے کی کوشش کرتا ہے۔

بکری اور بندر کے بچے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر پسند کی جارہی ہے کہ اب تک اس پر 12 ملین سے زائد ویوز اور پانچ لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ کئی دردناک واقعات پیش آتے ہیں لیکن اب کچن میں کام کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے بکری اور بندر کے بچے کی اس ویڈیو کو کیوٹ قرار دیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.