وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟، یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیدیا اور کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد اپنی پارٹیوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت کے جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔
عمران خان نے قبضہ گروپ آپریشن پر عثمان بزدار کو مبارک دی اور کہا کہ لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟، یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف بےنقاب ہوں گے۔
Comments are closed.