بھارتی وزیر نے بچے کی کسی سواری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ سوال پوچھ لیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر ریلوے نے ایک بچے کی تصویر شیئر کی جو آرام دہ طریقے سے لیٹا ہوا ہے جبکہ وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ بھی کر رہا ہے۔
پہلی جھلک میں یہ تصویر ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے یہ بچہ کسی طیارے سے اڑان بھرنے سے قبل باہر کا نظارہ کر رہا ہو۔
بھارتی وزیر نے اپنے پیغام میں سوال بھی یہی پوچھا کہ ’یہ جہاز کی سیٹ ہے یا ٹرین کی۔‘
بعدازاں اسی وزیر نے اپنے سلسلہ وار پیغامات میں اس بات کو واضح کردیا کہ بچہ کسی جہاز میں نہیں بلکہ ٹرین ہے۔
Comments are closed.