کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کی قریبی گلی میں لڑکے اور لڑکی کے قتل کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کو مقتولہ عینی کے شوہر الطاف عرف طوفان کی تلاش ہے جو واقعے کے بعد سے غائب ہے۔
پولیس کے مطابق الطاف عرف طوفان ہجرت کالونی میں ڈبو کی دکان چلاتا ہے، جس کے موبائل فون کی لوکیشن تاحال ٹریس نہیں ہوسکی ہے۔
بوٹ بیسن پر ہوئے دہرے قتل کا مقدمہ مقتول عدنان کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
والد عدنان نے اس حوالے سے کہا کہ عینی سے میرے بیٹے کا کوئی رشتہ نہیں تھا۔
قتل سے قبل کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عینی اور عدنان کو ایک ہی موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ عینی کو 4 اور مقتول عدنان کو 2 گولیاں ماری گئیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 6 خول ملے ہیں۔
Comments are closed.