بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی نے ماڈل پیپر جاری کردیے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (بی آئی ای کے) نےاساتذہ اور طلبہ کی سالانہ امتحانوں کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی کیلئے ماڈل پیپرز جاری کردیے ہیں۔

سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری کیے جانے ماڈل پیپرز نصاب میں کمی کے بعد موجود اسباق سے ترتیب دیا گیا ہے۔

بی آئی ای کے نے انٹر سائنس گروپ سال اول اور دوم کے لیے تمام مضامین انگریزی ، کیمسٹری ، طبیعیات ، نباتیات ، زولوجی، اسلامیات،  میتھس کے ماڈل پیپر جاری کیے ہیں۔

امتحان 50 فیصد ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا، جبکہ امتحان میں 30 فیصد مختصر جوابات اور 20 فیصد تفصیلی جوابات شامل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.