کراچی کے علاقے ملیر میں بن قاسم ریلوے ٹریک پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کا 1 اہلکار اور ریلوے کا1 ملازم زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو زخمی حالت میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریلوے پولیس کے 2 اہلکار اور ریلوے کے 2 ملازم ریلوے ٹریک چیک کر رہے تھے کہ اس دوران مسلح 4 ڈاکو ریلوے ٹریک پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں اور ریلوے ملازمین سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر ریلوے پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار اور ریلوے ملازم زخمی ہوگئے۔
ریلوے پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی ہوئے جو بعد ازاں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمی ریلوے پولیس اہلکار اور زخمی ملازم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.