بنگلادیش نے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اس کے ساتھ متصل سرحد کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت میں کورونا انفیکشن کی شدید صورتحال کے پیش نظر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکم بھارت سے آنے والی مال بردار گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں گذشتہ تین دنوں میں تقریبا ایک ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
Comments are closed.