
بنگلادیش میں مودی مخالف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بنگلادیش کے مختلف اضلاع میں بارڈر گارڈز تعینات کردیئے گئے۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر گزشتہ رات مختلف اضلاع میں بارڈر گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ سماجی رابطے کی سائٹ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
بنگلادیش میں مودی مخالف پر تشدد مظاہروں کی تصویریں اور ویڈیو سماجی رابطے پرشیئر کی گئی تھیں جس کے بعد گزشتہ شام صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایات کیں۔
مقامی تنظیم کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج اور کل ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ میں پانچ مظاہرین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.