مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔
گزشتہ روز بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
دنیا کے امیر ترین آدمی کی جانب سے یہ اعلان جہاں انٹرنیٹ صارفین کے لیے دُکھ اور غم کا سبب بنا وہیں میمرز نے اس خبر پر میمز بنا کر انٹرنیٹ صارفین کو خوب قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
اس امیر ترین جوڑی کی علیحدگی پر میمرز کی جانب سے میمز بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا رشتہ ضرور کالے جادو کے سبب ٹوٹا ہے، اِ ن کے رشتے پر کالی نظر اور جادو اثر کر گیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی علیحگی کی خبر پر پاکستانی عوام افسردگی کا اظہار کر کے ’بیگانے کی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی مثال قائم کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.